پریس ریلیز
کریم سٹی کالج میں تصوف کے موضوع پر دو روزہ سیمینار
جمشید پور 1دسمبر 2022
خسرو فاؤنڈیشن، نئی دلی کے اشتراک سے کریم سٹی کالج کے پوسٹ گریجویٹ شعبہ انگریزی دو روزہ قومی سیمینار منعقد کر رہا ہے جس کا موضوع ہے- "صوفی ادب اور ہندوستان کی تہذیبی تکثیریت"۔
یہ سیمینار اپنی نوعیت کے اعتبار سے ایسا ہے کہ اس کی کچھ اہم نشستیں آف لائن اور کچھ آن لائن منعقد کی جارہی ہیں۔ یہ سمینار کل30 نومبر کو شروع ہوا جو آج یکم دسمبر کو اختتام پذیر ہوگا۔ کل شام پانچ بجے کریم سٹی کالج کے آڈیٹوریم میں میں اس کی اہم نشست منعقد کی گئی گی جس میں بحیثیت مہمان خصوصی بین الاقوامی شہرت یافتہ ماہر تعلیم اور خسرو فاؤنڈیشن کے چیئرمین پروفیسر اختر الواسع تشریف فرما ہوئے اور بطور مہمان اعزازی محترم فاروق ارگلی نے شرکت کی۔ اس اہم نشست میں شہر کے شعرا، ادیبا اور ادب نواز لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شریک فرما کر مستفید اور مستفیض ہوئی۔ سیمینار کے کنوینر ڈاکٹر یحیی ابراہیم نے پروگرام کی نظامت کی۔ کالج کے سیکرٹری ڈاکٹر محمد زکریا نے مہمان کا استقبال کیا اور پرنسپل ڈاکٹر محمد ریاض نے سیمینار سے متعلق ابتدائی کلمات پیش کیے۔ بعد ازاں فاروق ارگلی صاحب نے "ہندوستان کی مذہبی تکسیریت میں صوفیائے کرام کے کردار" کے عنوان سے اپنی تفصیلی گفتگو پیش کی۔ آخری اور اہم مقرر کی حیثیت سے پروفیسر اخترالواسع صاحب نے "اسلام ایک تعارف اور ہندوستان کی یکجہتی اور رواداری کے متعلق صوفیائے کرام کی تعلیمات" کے عنوان سے تقریر کرتے ہوئے فرمایا کہ ہندوستان صوفی سنتوں کا ملک ہے۔ ان لوگوں نے اس ملک کی تہذیب کی بنیاد جن تصورات پر رکھی ان کے طرفدار آج بھی یہاں اکثریت کے ساتھ موجود ہیں۔ ہمیں چاہیے کہ ہم ان سے جڑیں۔ اگر ایسا ہوا تو ہماری تہذیب ہمیشہ آباد رہے گی۔ نشست کے آخر میں ڈاکٹر باسو دھرا رائے نے خراج تشکر پیش کیا۔
اس سے قبل صبح ساڑھے دس بجے آن لائن افتتاحی اجلاس منعقد ہوا جس میں مرزا غالب کالج، گیا کے شعبہ انگریزی کے صدر ڈاکٹر عین تابش نے "چشتی صوفی ادب اور ہندوستان کی مشترکہ تہذیب" کے عنوان سے کلیدی خطبہ پیش کیا۔ اس کے علاوہ کئی ٹیکنیکل سیشن بھی منعقد ہوئے جن میں مختلف عنوانات سے کئی پرچے پڑھے گئے۔